۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
آیت الله العظمی حسین مظاهری

حوزہ/ لبنان میں حالیہ دنوں کے دوران غاصب اور جنایتکار صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بے رحمانہ مظالم نے ہر آزاد دل انسان کو شدید تکلیف پہنچائی ہے، ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہری، خصوصاً خواتین اور بچے شہید ہوئے اور وسیع پیمانے پر رہائشی علاقے تباہ و برباد ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حسین مظاہری نے لبنان میں صہیونی جرائم کے حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کیا، جس کا متن کچھ یوں ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

و َمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ.

لبنان میں حالیہ دنوں کے دوران غاصب اور جنایتکار صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بے رحمانہ مظالم نے ہر آزاد دل انسان کو شدید تکلیف پہنچائی ہے، ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہری، خصوصاً خواتین اور بچے شہید ہوئے اور وسیع پیمانے پر رہائشی علاقے تباہ و برباد ہوئے۔

غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی جنگی جرائم اور قتلِ عام کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 41,000 سے تجاوز کر چکی ہے، ابھی یہ جنایت ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ اس جارح اور خونخوار حکومت نے اب لبنان میں بھی نسل کشی کا نیا میدان کھول دیا ہے، یہ تمام مظالم اور جرائم بین الاقوامی اداروں کی آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہیں، جو بظاہر انسانیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے دعوے دار ہیں، لیکن درحقیقت دہشت گردی اور ریاستی قتلِ عام کے پشت پناہ ہیں۔

ہم اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور تضرع کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ وہ اس ظالم اور جنگ پسند رژیم کا خاتمہ فرمائے، سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کرے، اور انسانیت کو ان ظالموں اور جابروں کے چنگل سے نجات عطا فرمائے، ہم دعا گو ہیں کہ لبنان کے مظلوم اور بے بس عوام کو سرفرازی اور کامیابی نصیب ہو، اور ان کے شہدا کو امام حسین (ع) کے ساتھ محشور فرمائے، اور ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان شہدا کے لواحقین کو صبر، تسلی اور اجر عطا فرمائے۔

یا غیاث المستغیثین!

حسین المظاہری

20 ربیع الاول 1446

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .